روایت ہے سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ تمہیں سحری سے نہ بلال کی اذان روکے اور نہ لمبی فجرلیکن کنارہ آسمان میں پھیلنے والی فجر ۱؎ (مسلم)اس کے لفظ ترمذی کے ہیں۔
شرح
۱؎ صبح دو ہوتی ہیں:صادق اور کاذب۔صبح کاذب مشرق ومغرب میں بھیڑیئے کی دم کی طرح لمبی سفیدی ہے جو ظاہرہوکر غائب ہوجاتی ہے۔اس سے کچھ دیربعدجنوبًا شمالًاسفیدی نمودارہوتی ہے جوبعد میں پھیل جاتی ہے اس کا نام صبح صادق ہے۔اسی وقت سے دن شروع ہوتاہے۔سبحان اﷲ!حضور نے ایک لفظ “مستطیل”فرماکرصدہا مسئلے بیان فرمادیئے۔