روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جوشخص صبح یا شام مسجدکوجائے جب کبھی صبح یا شام جائیگا اﷲ اس کے لیئےجنت کی مہمانی کا سامان بنائیگا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ صبح شام سے مراد ہمیشگی ہے،یعنی جوہمیشہ نماز کے لیےمسجد میں جانے کا عادی ہوگا اسے ہمیشہ جنتی رزق ملے گا۔نُزُل اس کھانے کو کہتے ہیں جومہمان کی خاطرپکایا جائے،چونکہ وہ پرتکلف ہوتا ہے اورمیزبان کی شان کے لائق،اس لئےجنتی کھانے کو نُزُلْ فرمایا گیا،ورنہ جنتی لوگ وہاں مہمان نہ ہوں گے مالک ہوں گے۔