روایت ہے ابوقتادہ سے کہ فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھ لے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یہ نفل “تحیۃ المسجد”ہیں جومسجدمیں داخلے کے وقت پڑھے جاتے ہیں جب کہ وقت کراہت نہ ہو،لہذا فجراورمغرب کے سواءباقی نمازوں میں یہ نفل پڑھنا مستحب ہے۔خیال رہے کہ یہ حکم عام مسجدوں کے لیےہے،مسجدحرام کے لیےبجائے ان نوافل کے طواف بہتر ہے اور یہ حکم غیرخطیب کے لئےہے،خطیب جمعہ کے دن مسجد میں آتے ہی خطبہ پڑھے گا۔