روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجدمیں تھوکنا گناہ ہے اس کاکفارہ اسے دفن کردیناہے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس سے معلوم ہوا کہ مسجد کے پکے فرش اوروہاں کی چٹائیوں،مصلّوں پرہرگز نہ تھوکے کیونکہ وہاں اسے دفن نہ کر سکے گا۔یہ ان مسجدوں کے لیےحکم تھا جہاں کے فرش کچے تھے اور وہ بھی سخت ضرورت کے موقعہ پر جب کہ نماز میں کھنکارآجائے اورباہرجانے کا موقعہ نہ ہو،بلاوجہ وہاں تھوکنا منع اوراہانت کے لیےوہاں تھوکنا کفر ہے۔