روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے علامات قیامت سے یہ ہے کہ لوگ مسجدوں میں شیخی فخرکیا کریں گے ۱؎(ابوداؤد،نسائی،دارمی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یہ حدیث اورحضرت ابن عباس کا گزشتہ فرمان اس ممانعت کی بہترین تفسیر ہے،یعنی ناجائز چیزوں سے مسجدسجانایا فخروریاء کے طریقہ پرمسجدسجانا منع ہے۔مسلمان شبِ قدر میں مسجدوں میں چراغاں کرتے اور جھنڈیاں وغیرہ لگاتے ہیں۔بعض لوگ اس حدیث کی بناء پر اس سے منع کرتے ہیں یہ غلط ہے۔جب شادی بیاہ میں ہمارے گھر آراستہ ہوتے ہیں تو متبرک تاریخوں میں اﷲ کے گھر کیوں آراستہ نہ ہوں۔