روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس طرح نماز نہ پڑھے کہ اس کے کندھے پرکپڑے کا کوئی حصہ نہ ہو ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ کہ ننگے پیٹ،ننگی پیٹھ،ننگے کندھے نماز پڑھنا ممنوع ہے۔بعض لوگ صرف تہبندیاپائجامہ سے نماز پڑھتے ہیں یہ مکروہ ہے۔بلکہ امام احمد کے نزدیک نماز مکروہ تحریمی واجب الادعادہ ہوگی۔