روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جوکوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس کے کنارے ادھر ادھر ڈالے ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎ یعنی داہنا کنارہ بائیں کندھے پراور بایاں دائیں پر،اگر کنارے چھوٹے رہے تو نمازقطعًا نہ ہوگی کہ سترکھلا رہے گا اور اگر ہاتھ سے پکڑے رہا تو نماز مکروہ ہوگی کہ اس صورت میں ہاتھ باندھ نہ سکے گا۔