Site icon اردو محفل

مرد نماز میں دایاں ہاتھ اپنی بائیں کلائی پر رکھے

حدیث نمبر 27

روایت ہے حضرت سہل ابن سعد سے ۱؎فرماتے ہیں لوگوں کو حکم دیا جاتا تھا کہ مرد نماز میں دایاں ہاتھ اپنی بائیں کلائی پر رکھے۔۲؎(بخاری)

شرح

۱؎ آپ انصاری ہیں ،خذرجی ہیں، قبیلہ بنی ساعدہ سے ہیں،حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات کے وقت پندرہ برس کے تھے ،مدینہ میں آخری صحابی آپ ہی ہیں، یعنی سب سے آخر میں آپ ہی کا انتقال ہوا۔

۲؎ ذراع کلائی سے لے کر کہنی تک کو کہتے ہیں، یہاں ناف کے نیچے کلائی پر ہاتھ رکھنا مراد ہے اگرسینہ پر ہاتھ رکھنا مراد ہوتا تو مرد کی قیدنہ ہوتی کیونکہ عورتیں سینہ پر ہاتھ رکھتی ہیں۔

Exit mobile version