Site icon اردو محفل

سجدہ کرو تو اپنی ہتھیلیاں رکھو اور کہنیاں اٹھاؤ

حدیث نمبر115

روایت ہے حضرت براء بن عازب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم سجدہ کرو تو اپنی ہتھیلیاں رکھو ۱؎ اور کہنیاں اٹھاؤ ۲؎(مسلم)

شرح

۱؎ سر کے آس پاس اس طرح کہ انگلیاں بالکل ملی ہوں اور انگوٹھوں کے کنارے کانوں کی گدیوں کے نیچے ہوں کہ اگر گدیا سے قطرہ ٹپکے تو انگوٹھے کی نوک پرگرے۔

۲؎ یہ حکم مردوں کے لیے ہے،عورت کہنیاں بچھائے گی اور بازو پسلیوں سے ملی رکھے گی کیونکہ اس میں ستر زیادہ ہے۔

Exit mobile version