Site icon اردو محفل

گھٹنے ہاتھوں سے پہلے رکھتے

الفصل الثانی

دوسری فصل

حدیث نمبر124

روایت ہے حضرت وائل ابن حجر سے فرماتے ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب سجدہ کرتے تو اپنے گھٹنے ہاتھوں سے پہلے رکھتے اور جب اٹھتے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے ۱؎(ابوداؤد،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ،دارمی)

شرح

۱؎ سنت یہ ہے کہ سجدے میں جاتے وقت زمین سے قریب والاعضو زمین پر پہلے رکھے کہ پہلے گھٹنے،پھر ہاتھ،پھر ناک،پھر پیشانی رکھے اور سجدے میں اٹھتے وقت اس کے برعکس کرے کہ پہلے پیشانی اٹھائے،پھر ناک،پھر ہاتھ،پھر گھٹنے۔جن روایات میں ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم پہلے گھٹنے اٹھاتے تھے،پھر ہاتھ وہ ضعف یا مجبوری کی بنا پر ہے لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔

Exit mobile version