Site icon اردو محفل

نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار استغفار پڑھتے

حدیث نمبر186

روایت ہے حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار استغفار پڑھتے اور کہتے الٰہی تو سلام ہے تجھ سے سلامتی ہے تو برکت والا ہے اے جلالت اور بزرگی والے ۱؎(مسلم)

شرح

۱؎ پہلے سلام سے سلامتی دینے والا مراد ہے اور دوسرے سے سلامتی۔استغفار دعا کے آداب میں سے ہے اس لیے دعا سے پہلے استغفار فرماتے۔یہ حدیث گزشتہ حدیث عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے خلاف نہیں کہ وہاں بھی تقریبی مقدار مراد تھی اور یہاں بھی۔اس سے معلوم ہوا کہ جن فرضوں کے بعد سنتیں ہوں ان میں دعا مختصر مانگے۔خیال رہے کہ ذوالجلال سے مراد فاسقوں سے بدلہ لینے والا اور اکرام سے مراد نیک کاروں کو انعام دینے والا۔

Exit mobile version