Site icon اردو محفل

ہر نماز کے بعد اعوذ والی سورتیں پڑھ لیا کرو

حدیث نمبر194

روایت ہے حضرت عقبہ ابن عامر سے فرماتے ہیں مجھے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ہر نماز کے بعد اعوذ والی سورتیں پڑھ لیا کرو ۱؎ (احمد،ابوداؤد،،نسائی،بیہقی، دعوات کبیر)

شرح

۱؎ ظاہر یہ ہے کہ اَعُوْذُ والی سورتوں سے مراد”قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ”اور”قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ”ہے کہ اس میں اَعُوْذُ صراحۃً مذکور ہے،بعض نے فرمایا کہ “قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ”اور “قُلْ ہُوَاللہُ”بھی اس میں شامل ہیں کہ اگرچہ ان دونوں میں صراحۃً اَعُوْذُ موجود نہیں مگر مقصود وہاں بھی رب کی پنا مانگنا ہے اس پر اکثر صوفیاء کا عمل ہے کہ ہر نماز کے بعد یہ چاروں قل پڑھتے ہیں۔ہر نماز سے مراد فرض نماز ہے اگر جنازہ کی نماز کے بعد یہ چار سورتیں پڑھ کر میت کو بخشی جائیں تو بھی بہتر ہے۔

Exit mobile version