Site icon اردو محفل

امامہ بنت ابی العاص آپ کے کندھے پر ہوتیں

حدیث نمبر209

روایت ہے حضرت ابو قتادہ سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ لوگوں کی امامت کرتے تھے اور امامہ بنت ابی العاص آپ کے کندھے پر ہوتیں ۱؎ جب رکوع کرتے تو انہیں اتار دیتے اور جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو انہیں لوٹا لیتے ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح

۱؎ آپ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی یعنی حضرت زینب کی بیٹی ہیں۔علی مرتضٰی نے فاطمہ زہرا کی وفات کے بعد آپ سے نکاح کیا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے بڑی محبت تھی حتی کہ کبھی نماز میں بھی آپ کو کندھے پر رکھتے تھے۔

۲؎ حق یہ ہے کہ یہ عمل حضور علیہ السلام کی خصوصیت میں سے ہے ہمارے واسطے مفسد نماز ہے کیونکہ نمازمیں بچی کو اتارنا چڑھانا اور روکنا عمل کثیر سے خالی نہیں،علماء نے اس کی بہت سی توجیہیں کی ہیں مگر جو فقیر نے کہا وہ حق ہے۔

Exit mobile version