یا کوئی اور مخلوق جو تمہارے خیال میں بہت سخت وہ تو عنقریب وہ کہیں گے ہم کو دوبارہ کون پیدا کرے گا ؟ آپ کہیئے کہ وہی جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا، اس پر وہ آپ کی طرف (انکارا) سر ہلائیں گے اور کہیں گے تو یہ کب ہوگا ؟ آپ کہیے کیا تعجب ہے کہ وہ وقت قریب آپہنچا ہو۔