Site icon اردو محفل

مولا علی کے علم کا مرتبہ اور اعلی حضرت کی لطیف تحقیق

مولا علی رضی اللہ عنہ کے علم کا مرتبہ اور اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی لطیف تحقیق

امیر المؤمنین حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں :

’’اگر میں چاہوں تو ’’سورۂ فاتحہ‘‘ کی تفسیر سے ستر اونٹ بھروادوں۔

(الاتقان فی علوم القرآن، النوع الثامن والسبعون۔۔۔الخ، ۲ / ۵۶۳)

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کا یہ قول نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں :

’’ایک اونٹ کَے( یعنی کتنے ہی) من بوجھ اٹھاتا ہے اور ہر من میں کَے (یعنی کتنے) ہزار اجزاء ( ہوتے ہیں ،ان کا حساب لگایا جائے تو یہ)حساب سے تقریباً پچیس لاکھ جز بنتے ہیں ، یہ فقط ’’سورۂ فاتحہ‘‘ کی تفسیر ہے۔

(فتاوی رضویہ ، ۲۲ / ۶۱۹)

اللہ اکبر کبیرا

اللہ ہمیں بھی حضور مولی علی مشکل کشا رضی اللہ علیہ کے علم سے فیض عطا فرمائے !

آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم

عدن

Exit mobile version