روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اپنی بیویوں کو مسجدوں سے نہ روکو اور ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی اس زمانہ میں بھی عورتوں کے لیے گھر میں ہی نماز افضل قرار دی گئی اگرچہ مسجدوں میں آنا جائز تھا اس حکم سے حج و عمرہ کا طواف مستثنٰی تھا۔(مرقاۃ)