روایت ہے حضرت علی اور معاذ ابن جبل رضی اللہ عنہما سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تم میں سے کوئی نماز کو آئے اور امام کسی حالت میں ہو تو جیسا امام کررہا ہے وہی خود کرے ۱؎(ترمذی)اور فرمایا کہ یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎ یعنی اپنی باقی ماندہ نماز پہلے نہ پڑھے بلکہ امام کے ساتھ شریک ہوجائے سلام پھیرنے کے بعد باقی ماندہ نماز پوری کرے یہ حکم مسبوق کا ہے،لاحق کا حکم اس کے برعکس ہے وہ پہلے چھوٹی ہوئی نماز بغیر قرأت پڑھے گا پھر امام کے ساتھ ملے گا۔