روایت ہے انہی سے کہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد نماز نہ پڑھتے حتی کہ لوٹ آتے تھے۔پھر اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھتے ۱؎(بخاری،مسلم)
شرح
۱؎ جمعہ کے دن بعد کے متعلق تین روایتیں ہیں،دو پڑھتے تھے،چار پڑھتے تھے، چھ پڑھتے تھے پہلی روایت پر امام شافعی کا عمل ہے،دوسری پر امام اعظم کا تیسری پر ابویوسف کا چار کی روایات بھی آرہی ہیں۔