Site icon اردو محفل

عصر کے بعد دو رکعتیں

حدیث نمبر402

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پاس عصر کے بعد دو رکعتیں کبھی نہ چھوڑیں(مسلم،بخاری)اور بخاری کی روایت ہے فرماتی ہیں کہ اس کی قسم جو انہیں لے گیا حضور نے اﷲ سے ملنے تک وہ دونوں کبھی نہ چھوڑیں ۱؎

شرح

۱؎ اس کی شرح پہلے گزرچکی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ظہر کی دو سنتیں ایک بار رہ گئی تھیں جو آپ نے بعد عصر قضاء کیں پھر ہمیشہ ہی پڑھتے رہے لہذا یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات سے ہیں،ہمارے واسطے منع،اسی لیئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ رکعتیں ہمیشہ گھر ہی میں پڑھیں مسجد میں کبھی نہ پڑھیں تاکہ لوگ پڑھنا شروع نہ کردیں اور حضرت ام سلمہ سے ان رکعتوں کی مخصوص وجہ بھی بیان فرمادی۔

Exit mobile version