Site icon اردو محفل

مقام ابراہیم کی دعا

مقام ابراہیم کی دعا

جو شخص مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھے اس کے اگلے پچھلے سب گناہ بخش دئے جائیں گے اور قیامت کے دن امن میں اس کا حشر ہوگایہ دو رکعتیں پڑھ کر دعا مانگے۔ یہاں حدیث شریف میں ایک دعا ارشاد ہوئی جس کے فائدوں کی عظمت اس کا لکھنا ہی چاہتی ہے۔ وہ دعا یہ ہے:

اَللّٰھُمّ اِنَّکَ تَعْلَمُ سِرِّیْ وَ عَلاَنِیَتِیْ فَاَقْبِلْ َمعذِرَتیِ وَ تَعْلَمُ حاَجَتِیْ فَاَعْطِنِی سُوَالِی وَتَعْلَمُ مَا فیِ نَفْسِی فَاغْفِرْ لِیْ ذُنُوْ بِیْ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اِیْمَاناً یُّبَاشِرُ قَلْبِیْ وَ یَقِیْناً صَادِقاً حَتّیٰ اَعْلَمَ اَنَّہٗ لاَ اُصِیْبَنِیْ اِلَّا مَا کَتَبْتَ لِیْ وَرِضیً مِّنَ المَعِیْشَۃِ بِمَا قَسَّمْتَ لِیْ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔

اے اللہ تو میرے پوشیدہ اور ظاہر کو جانتا ہے تو میری معذرت قبول کر اور تو میری حاجت کو جانتا ہے میرا سوال مجھ کو عطا کر اور جو کچھ میرے نفس میں ہے اسے تو جانتا ہے تو گناہوں کو بخش دے۔ اے اللہ میں تجھ سے اس ایمان کا سوال کرتا ہوں جو میرے قلب میں سرایت کر جائے اور یقین صادق مانگتا ہوں تا کہ میں جان لوں کہ مجھے وہی پہنچے گا جو تو نے میرے لئے لکھا ہے اور جو کچھ تو نے میری قسمت میں کیا ہے اس پر راضی رہوں، اے سب مہربانوں سے زیادہ مہربان۔

سرکار مدینہ راحت قلب و سینہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ ارشاد فرماتا ہے جو یہ دعا کرے گا میں اس کی خطا بخش دوں گا اور غم، محتاجی اس سے دور کر دوں گا، ہر تاجر سے بڑھ کر اس کی تجارت رکھوں گا اور پھر دنیا اس کے پاس ناچار و مجبور بن کر آئے گی یعنی جوسچے دل سے اللہ د اور رسول ا کا ہو جاتا ہے تو پھر دنیا چاہتی ہے کہ وہ میری آغوش میں آئے مگر وہ دنیا کوٹھوکر ماردیتا ہے۔ اور پھر دنیا خود مجبور و لاچار ہو کر اس کے قدموں میں آکر گر جاتی ہے۔ (بہار شریعت)

Exit mobile version