روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ تین شخص ہیں جن سے اﷲ راضی ہوتا ہے آدمی جب رات میں نماز پڑھنے کھڑا ہو اور قوم جب کہ نماز میں صف باندھیں اور قوم جب کہ دشمن کی جنگ میں صف آرا ہوں ۱؎(شرح سنہ)
شرح
۱؎ اس میں اشارۃً فرمایا گیا کہ تہجد تنہا پڑھنا چاہیے اور فرائض نماز و جہاد جماعت سے،چونکہ یہ کام اﷲ کو پیارے ہیں لہذا ان کے لیئے اٹھنا بھی اسے پیارا اور اٹھنے والے بھی۔ظاہر یہ ہے کہ یہاں قیام سے مراد تہجد کے لیئے اٹھنا ہے لہذا اس وقت جاگنا،ضروریات سے فارغ ہونا،وضو وغیرہ کرنا سبھی خدا کو پیارا ہے۔