أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ حَتّٰى يَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَلِيۡمَۙ ۞
ترجمہ:
وہ اس وقت تک اس پر ایمان نہیں لائیں گے حتیٰ کہ وہ دردناک عذاب کو نہ دیکھ لیں
اس کے بعد فرمایا : وہ اس پر اس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے حتیٰ کہ وہ اس درد ناک عذاب کو نہ دیکھ لیں۔ (الشعرائ : ٢٠١)
اس عذاب کو دیکھنے کے بعد وہ ایمان لانے پر مجبور ہوجائیں گے لیکن اس وقت ان کا ایمان لانا ان کو نفع نہیں دے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 26 الشعراء آیت نمبر 201
