Site icon اردو محفل

نبھالو تم نبھالو تم نبھالو یا رسول اللہ

تمنائے مدینہ

نبھالو تم نبھالو تم نبھالو یا رسول اللہ

بلالو اب مدینے میں بلالو یا رسول اللہ

ستاتے ہیں جو دنیا والے اس کا کچھ نہیں ہے غم

مجھے بس اپنا کہہ کر تم بلا لو یا رسول اللہ

سنہری جالیوں کے سامنے پہنچا ہوں میں آقا

مجھے اپنی زیارت تم کرادو یا رسول اللہ

عطا ہو علم کی دولت عطا ہو دید کی دولت

دم آخر مدینہ بھی عطا ہو یا رسول اللہ

شفاعت کا سوالی ہوں، سوالی ہوں میں رحمت کا

اجابت سے نوازو تم نوازو یا رسول اللہ

تصدق غوث اعظم کا توسل اعلیٰحضرت کا

بقیع پاک کے قابل بنادو یا رسول اللہ

میری قسمت بری ہو تو خدارا تم بھلی کر دو

سنوارو میری قسمت کو سنوارو یا رسول اللہ

معینِ راہِ طیبہ ہیں میرے خواجہ معین الدین

معینِ راہِ جنت بھی بنا دو یا رسول اللہ

نگاہِ مفتیٔ اعظم نے زندہ کر دیا دل کو

انہیں کا ساتھ محشر میں عطا ہو یا رسول اللہ

کرم سے مفتیٔ اعظم کے پہنچا ہوں میں اس در پہ

انہیں کا ساتھ محشر میں عطا ہو یا رسول اللہ

تمنا یہ لئے جاتا ہے آقا شاکرِؔ رضوی

اسے اذنِ مدینہ پھر عطا ہو یا رسول اللہ

Exit mobile version