أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَئِنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ شَهۡوَةً مِّنۡ دُوۡنِ النِّسَآءِؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ تَجۡهَلُوۡنَ ۞
ترجمہ:
کیا تم نفسانی خواہش پوری کرنے کے لیے ضرور عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس جاتے ہو بلکہ تم جاہل لوگ ہو
النمل : ٥٥ میں فرمایا : سو ان کی قوم کا صرف یہ جواب تھا : انہوں نے کہا آل لوط کو شہر بدر کردو ‘ یہ بہت پاکباز بن رہے ہیں ! بہت پاکباز بن رہے ہیں کا معنی یہ ہے کہ ان کو منع کرنے والے ‘ مردوں سے ہم جنس پرستی سے احتراز کر رہے ہیں ‘ گویا انہوں نے نیک لوگوں کی اس بات پر مذمت کی۔
القرآن – سورۃ نمبر 27 النمل آیت نمبر 55
