أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَوَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ بِمَا ظَلَمُوۡا فَهُمۡ لَا يَنۡطِقُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور ان کے ظلم کرنے کی وجہ سے ان پر قول ( عذاب) واقع ہوچکا ‘ سو اب وہ کچھ نہیں بولیں گے
تفسیر:
اور جب ان کے ظلم کرنے کی وجہ سے یعنی ان کے شرک کرنے کی وجہ سے ان پر عذاب واقع ہوجائے گا تو وہ کوئی بات نہیں کرسکیں گے ‘ کیونکہ ان کے پاس اپنے شرک اور دیگر برے اعمال پر کوئی عذر ہوگا نہ کوئی دلیل ہوگی ‘ اور اکثر مفسرین نے یہ کہا ہے کہ ان کے مونہوں پر مہر لگادی جائے گی اس لیے وہ کوئی بات نہیں کرسکیں گے۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 27 النمل آیت نمبر 85
