Site icon اردو محفل

دورکعتیں وتر کے بعد بیٹھ کر پڑھتے

حدیث نمبر 523

روایت ہے حضرت ابوامامہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دورکعتیں وتر کے بعد بیٹھ کر پڑھتے تھے جن میں “اِذَا زُلْزِلَتِ” و “قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ” پڑھتے تھے ۱؎ (احمد)

شرح

۱؎ ظاہر یہ ہے کہ یہ نفل وتروں سے متصل ہوتے تھے صبح کی نماز سے پہلے جن کی پہلی رکعت میں “اِذَا زُلْزِلَتِ”اور دوسری میں “قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ”پڑھتے تھے۔

Exit mobile version