روایت ہے حضرت ابو سعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو وتر سے سوجائے یا اسے بھول جائے تو جب یاد آئے یاجب بیدار ہو تو پڑھ لے ۱؎ (ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی ان کی قضا واجب ہے،یہ امرو جوب کے لیئے ہے یہ حدیث امام اعظم کی قوی دلیل ہے کہ وتر واجب ہیں۔