روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں نماز پڑھ لے تو اپنی نماز کا کچھ حصہ اپنے گھر کے لیئے بھی رکھے کہ اﷲ اس کی نماز کی برکت سے اس کے گھر میں خیر و برکت رکھے گا ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ مصنف یہ حدیث تراویح کے باب میں اس لیئے لائے کہ اس حکم میں تراویح بھی داخل ہے لہذا تراویح گھر میں پڑھنا افضل۔مرقاۃ نے فرمایا کہ تراویح اس حکم سے خارج ہے۔صحابہ کا اس پر اجماع ہوگیا کہ تراویح مسجد میں اور جماعت سے پڑھنا افضل ہے۔زمانۂ نبوی میں گھر میں پڑھنا افضل تھا جس کی وجہ پہلے گزر چکی۔