روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی معاملہ پیش آتا تو نماز پڑھتے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی جب کوئی سختی تنگی،مصیبت پیش آتی تو نماز استعانت ادا فرماتے اس نماز کا نام نماز التجا بھی ہے۔اس آیت کریمہ پر عمل ہے “اسْتَعِیۡنُوۡابِالصَّبْرِوَالصَّلٰوۃِ”۔اس سےمعلوم ہوا کہ نماز رفع حاجات،حل مشکلات اور دفع بلیات کے لیئے اکسیر ہے اسی لیئے چاند،سورج کے گرہن پر نمازخسوف،بارش بند ہوجانے پر نماز استسقاء پڑھی جاتی ہے۔