Site icon اردو محفل

عذاب سے نجات کا ذریعہ

عذاب سے نجات کا ذریعہ

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ابن آدم کا کوئی عمل ایسا نہیں جو اس کو عذاب الٰہی سے نجات دلادے سوائے ذکر الٰہی کے۔ (مالک، ترمذی، ابن ماجہ)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو!ایمان کی پختگی کے ساتھ ہمیں اللہ عزوجل کا ذکر کرنا چاہئے اسلئے کہ اعمال کی قبولیت کا دارومدار ایمان پرہے اور ایمان کے ساتھ اللہ عزوجل کا ذکر نجات کا ذریعہ ہے۔ مذکورہ حدیث شریف میں مطلق نجات کا ذریعہ اللہ عزوجل کا ذکر فرمایا گیاہے یعنی دنیا وآخرت کی تکلیفوں سے اگر نجات چاہئے تو اللہ عزوجل کا ذکر کرنا چاہئے۔ اللہ عزوجل ہم سب کو ذکر الٰہی کی بدولت دنیا وآخرت کی تکلیفوںسے نجات عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ

Exit mobile version