أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَاِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ ۞
ترجمہ:
پس بیشک آپ مردوں کو نہیں سناتے اور نہ آپ بہروں کو پکار سناتے ہیں جب وہ (بہرے) پیٹھ موڑ کر جارہے ہوں
اس کے بعد فرمایا : بیشک آپ مردوں کو نہیں سناتے ‘ یہ آیتالنمل : ٨٠ میں گزر چکی ہے ‘ بعض لوگ اس سے یہ استدلال کرتے ہیں کہ مردے قبر میں نہیں سنتے ‘ ہم نے سماع موتی پر مفصل بحث تبیان القرآن ج ٤ ص ٥٨٩۔ ٥٧٦ میں کی ہے وہاں ملاحظہ فرمائیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 30 الروم آیت نمبر 52
