روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کسی کام میں بھیجا جب میں آیا تو آپ اپنی سواری پرمشرق کی طرف نماز پڑھ رہے تھے اور سجدہ رکوع سے زیادہ پست کرتے تھے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی قبلہ جانب جنوب تھا مگر آپ کی نماز جانب مشرق ادا ہورہی تھی اور رکوع،سجدہ اشارے سے کررہے تھے اس طرح کہ رکوع کے لیئے سرکم جھکاتے اور سجدے کے لیئے زیادہ۔