أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ جَعَلَ نَسۡلَهٗ مِنۡ سُلٰلَةٍ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۚ ۞
ترجمہ:
پھر ایک حقیر پانی کے نچوڑ سے اس کی نسل بڑھائی
پانی کی ایک حقیر بوند سے انسان کو بنانا
اس کے بعد فرمایا : پھر ایک حقیر پانی کے نچوڑ سے اس کی نسل بڑھائی (السجدہ : ٨)
یہ نطفہ انسان کی پشت سے نچڑتا ہے اور نسل کا معنی ہے اولاد یعنی اس نچڑی ہوئی حقیر بوند سے انسان کا سلسلہ نسب چلتا ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 32 السجدة آیت نمبر 8
