روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی کہ فرمایا جمعہ اس پر ہے جسے رات اس کے گھر میں جگہ دیدے ۱؎(ترمذی)اور فرمایا کہ اس حدیث کی اسناد ضعیف ہے۔
شرح
۱؎ یعنی جو لوگ شہر سے اتنے فاصلہ پر ہوں کہ صبح اپنے وطن سے جائیں،شہرپہنچیں،پھر وہاں جمعہ پڑھ کر چلیں اور شام سے پہلے اپنے گھر آجائیں،چونکہ یہ حدیث ضعیف ہے اس لیے اس کے اطلاق پر ہمارے امام اعظم ابوحنیفہ نے عمل نہ کیا صرف شہر والوں اورمضافات شہروالوں پر جمعہ فرض مانا۔