روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو بلاوجہ جمعہ چھوڑ دے تو ایک دینار خیرات کرے اور اگر نہ پائے تو آدھا دینار ۱؎(احمد،ابوداؤد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ اس کی اصل یہ ہے کہ صدقہ کی برکت سے غضب الٰہی کی آگ بجھ جاتی ہے،ورنہ اس صدقہ سے جمعہ کا ثواب نہیں مل سکتا،اس زمانہ میں بعض مفتی مجرموں پر کچھ کَفارے کا فتویٰ دیتے ہیں ان کی اصل یہ حدیث ہے۔