أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ۞
ترجمہ:
یہی اس فیصلہ کا دن ہے جس کی تم تکذیب کرتے تھے
الصّٰفّٰت : ٢١ میں ہے ‘ یہ اس فیصلہ کا دن ہے جس کی تم تکزیب کرتے تھے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ اللہ کا کلام ہو جو اس نے فرشتوں سے
کہلوایا ہو ‘ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ کلام براہ راست فرشتوں نے کیا ہو ‘ کہ انبیاء (علیہم السلام) جب تم کو اس دن کی خبر سناتے تھے تو تم ان کی تکذیب کرتے تھے ‘ لو اب اپنی آنکھوں سے دیکھ لو اور کانوں سے سن لو وہ دن آگیا ہے اور اس دن میں تمہارے ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 21
