روایت ہےحضرت ابوہریرہ سےفرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس نے امام کے ساتھ ایک رکعت نمازکی پائی اس نے نماز پالی ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ یہاں نماز سے مراد نماز جمعہ ہے اگرچہ الفاظِ حدیث میں جمعہ کا ذکر نہیں اور مطلب یہ ہے کہ جماعت کی ایک رکعت ملنے سے ثواب کامل ملتا ہے،ورنہ مسئلہ یہ ہے کہ جو امام کو التحیات یا سجدہ سہو میں پالے اس نے بھی جمعہ پالیا کیونکہ دوسری جگہ حدیث میں یہ ہے کہ جس قدرتمہیں امام کے ساتھ نماز مل جائے وہ پڑھ لو اورباقی قضا کرلو۔اسی لیئے اگر مسافر مقیم امام کے ساتھ آخری التحیات میں شریک ہوتو وہ چار رکعتیں پڑھے گا۔معلوم ہوا کہ اس نے جماعت پالی۔