روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرکے دن دو رکعتیں پڑھیں نہ ان سے پہلے کوئی نماز پڑھی نہ ان کے بعد ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس حدیث کی بنا پرعلماء فرماتےہیں کہ نمازعیدسے پہلے نفل مکروہ ہیں حتی کہ اس دن اشراق والے اشراق بھی نہ پڑھیں،ہاں اگرکسی کی فجر قضاءہوگئی ہو تو وہ گھر میں قضاء پڑھے نہ کہ عیدگاہ میں۔فقہاء فرماتےہیں کہ قضاءنماز مسجد میں پڑھنا منع ہے تاکہ لوگوں پر اپنا عیب ظاہر نہ ہو۔