Site icon اردو محفل

پانی کے گلاس یا ٹوائلٹ کے لوٹے کیساتھ زنجیر لگانا

زیر نظر تصویر سویڈش شہر سٹاک ہوم کے ایک چھوٹے ہسپتال کی لیباریٹری میں موجود انتظار گاہ کی ہے جہاں ہینڈ سینی ٹائزر کی بوتل کو ایک سٹینڈ پر تالا لگایا گیا ہے تاکہ کوئی اسے چرا نہ سکے۔ سویڈن یورپ کے امیر ممالک میں گنا جاتا ہے جس میں شہریوں کی ایورج اِنکم اور خریداری کی قوت کافی زیادہ ہے، سوشل پالیسیز ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں ایک بھی شہری غریب نہیں ہے اسکے باوجود پچاس ساٹھ کرونے کی بوتل کو تالا لگایا گیا ہے تو پاکستان جہاں ملکی آبادی کا چوتھا حصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے وہاں پانی کے گلاس یا ٹوائلٹ کے لوٹے کیساتھ زنجیر لگانا حق بجانب ہے، چور دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوسکتا ہے، امیر ممالک میں کچھ لوگ عادتاً چوری کرلیتے ہیں تو غریب ممالک میں لوگ مجبوری کے عالم میں چور بن جاتے ہیں😢۔

طارق محمود

Exit mobile version