Site icon اردو محفل

فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَاۤءِ قَوۡمٌ مُّجۡرِمُوۡنَ‏‏ ۞- سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 22

أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَاۤءِ قَوۡمٌ مُّجۡرِمُوۡنَ‏‏ ۞

ترجمہ:

پس انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں

الدخان : ٢٢ میں فرمایا : ” پس انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں “

جب قوم فرعون نے کفر کیا اور اپنے کفر پر اصرار کیا تو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے ان کے خلاف دعا کی یہ لوگ مجرم اور مشرک ہیں، انہوں نے ایمان لانے سے اور بنی اسرائیل کو آزاد کرنے سے انکار کردیا۔

القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 22

Exit mobile version