روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتےہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا بھیڑ کے شش ماہے بچہ کی قربانی اچھی ہے ۲؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یہ اس لیئے فرمایا کہ لوگ اس کی قربانی میں تامل اور دغدعہ نہ کریں کیونکہ بظاہر اس کی قربانی جائز نہ معلوم ہوتی تھی۔اس حدیث کی بناء پرتمام علماء بلکہ صحابہ کرام کا اتفاق ہے کہ شش ماہہ دنبہ یابھیڑ کی قربانی جائز ہے۔(لمعات)