روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ شریف دس سال قیام کیا قربانی کرتے رہے ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ ہرسال۔اس حدیث سے دو مسئلےمعلوم ہوئے:ایک یہ کہ قربانی واجب ہے ورنہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کبھی نہ کبھی بیان جواز کے لیئے قربانی چھوڑتے۔دوسرے یہ کہ قربانی صرف مکہ معظمہ میں ہی نہیں ہر جگہ ہوگی۔اس سے آج کل کے ہندونواز مسلمانوں کو عبرت چاہیئے۔