سورج گرہن میں غلام آزاد کرنے کا حکم دیا
حدیث نمبر 713
روایت ہے حضرت اسماء بنت ابی بکر سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن میں غلام آزاد کرنے کا حکم دیا ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ کہ اس وقت غلام آزاد کیے جائیں کیونکہ اعتاق اور تمام قسم کی خیرات سے عذاب دفع ہوتا ہے۔