Site icon اردو محفل

قَالَ لَا تَخۡتَصِمُوۡا لَدَىَّ وَقَدۡ قَدَّمۡتُ اِلَيۡكُمۡ بِالۡوَعِيۡدِ ۞- سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 28

أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قَالَ لَا تَخۡتَصِمُوۡا لَدَىَّ وَقَدۡ قَدَّمۡتُ اِلَيۡكُمۡ بِالۡوَعِيۡدِ ۞

ترجمہ:

اللہ فرمائے گا : میرے سامنے جھگڑا نہ کرو میں تم کو پہلے ہی (عذاب کی) وعید سنا چکا ہوں

قٓ:28 میں فرمایا : اللہ فرمائے گا : میرے سامنے جھگڑ نہ کرو میں تم کو پہلے ہی (عذاب کی) وعید سنا چکا ہوں۔

یعنی اے کافرو اور اس کے برے ساتھیو ! میرے سامنے جھگڑا نہ کرو، میں اس سے پہلے تمہارے پاس رسولوں کو بھیج چکا ہوں اور ان کی زبانوں سے تم کو عذاب کی خبر سنا چکا ہوں۔

القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 28

Exit mobile version