Site icon اردو محفل

گرج سنتے توبات چیت چھوڑ دیتے

الفصل الثالث

تیسری فصل

حدیث نمبر 747

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن زبیر سے کہ جب آپ گرج سنتے توبات چیت چھوڑ دیتے اور کہتے پاک ہے وہ کہ گرج جس کی تسبیح وحمدکرتی ہے اور فرشتے اس کے خوف سے ۱؎(مالک)

شرح

۱؎ یعنی اﷲ کے خوف سے یا رعدفرشتے کے خوف سےتسبیح کرنے لگتے ہیں۔حضرت عبداﷲ ابن عباس فرماتے ہیں کہ جوشخص گرج کے وقت یہ آیت پڑھ لے وہ بفضلہٖ تعالٰی اس سے ہلاک نہیں ہوسکتا،اگر ہلاک ہوجائے تو اس کا خون بہا میرے ذمہ ہے،گویا آپ کوحضورصلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان پر اس قدر اعتمادتھا۔(مرقاۃ)

Exit mobile version