أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَيۡسَ لَهَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ ۞
ترجمہ:
اللہ کے سوا ( وقت معین پر) اسے کوئی دکھانے والا نہیں ہے
النجم :58 میں فرمایا : اللہ کے سوا وقت معین پر اسے کوئی دکھانے والا نہیں ہے۔
یعنی اللہ کے سوا کوئی اسے اپنے وقت سے مقدم یا موخر نہیں کرسکتا، قیامت کو ” غاشیۃ “ بھی فرمایا ہے کیونکہ وہ ہر چیز کو ڈھانپ کر اس کا احاطہ کرے گی۔ ” کاشفۃ “ کے آخر میں ” تا “ مبالغہ کے لئے ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 53 النجم آیت نمبر 58
