Site icon اردو محفل

فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡ‌ۚ‏ سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 19

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡ‌ۚ‏ ۞

ترجمہ:

سو جس کو اس کا صحیفہ ٔ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اور کہے گا آئو میرا نامہ اعمال پڑھو

تفسیر:

الحاقہ : ١٩ میں فرمایا : سو جس کو اس کا صحیفہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، وہ کہے گا : آئو میرا اعمال نامہ پڑھو۔

اس آیت میں ” ھاء م “ کا لفظ ہے ” ھا “ کا معنی ہے : لو، پکڑ و، اس کی گردان بھی آتی ہے، تثنیہ کے لیے ” ھائوما “ اور جمع کے لیے ” ھاء موا “ اور میم اس میں اس طرح ہے جیسے ” انتما “ اور ” انتم “ میں ہے۔

” کتبیۃ “ ( الحاقہ : ١٩) ” حیابیۃ “ (الحاقہ : ٢٠) ” مالیہ “ (الحاقہ : ٢٨) اور ” سلطنیۃ “ (الحاقہ : ٢٩) میں ’ ’ ھاء “ سکتہ کے لیے ان ” ھاء ات “ کا قاعدہ یہ ہے کہ وقف کی حالت میں یہ ثابت رہیں گی اور وصل کی حالت میں ان کو ساقط کردیا جائے گا۔ ( تفسیر کبیر ج ١٠ ص ٦٢٨، داراحیاء التراث العربی، بیروت، ١٤١٥ ھ)

تبیان القرآن سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 19

Exit mobile version