فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡۚ سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 19
sulemansubhani نے Friday، 19 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡۚ ۞
ترجمہ:
سو جس کو اس کا صحیفہ ٔ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اور کہے گا آئو میرا نامہ اعمال پڑھو
تفسیر:
الحاقہ : ١٩ میں فرمایا : سو جس کو اس کا صحیفہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، وہ کہے گا : آئو میرا اعمال نامہ پڑھو۔
اس آیت میں ” ھاء م “ کا لفظ ہے ” ھا “ کا معنی ہے : لو، پکڑ و، اس کی گردان بھی آتی ہے، تثنیہ کے لیے ” ھائوما “ اور جمع کے لیے ” ھاء موا “ اور میم اس میں اس طرح ہے جیسے ” انتما “ اور ” انتم “ میں ہے۔
” کتبیۃ “ ( الحاقہ : ١٩) ” حیابیۃ “ (الحاقہ : ٢٠) ” مالیہ “ (الحاقہ : ٢٨) اور ” سلطنیۃ “ (الحاقہ : ٢٩) میں ’ ’ ھاء “ سکتہ کے لیے ان ” ھاء ات “ کا قاعدہ یہ ہے کہ وقف کی حالت میں یہ ثابت رہیں گی اور وصل کی حالت میں ان کو ساقط کردیا جائے گا۔ ( تفسیر کبیر ج ١٠ ص ٦٢٨، داراحیاء التراث العربی، بیروت، ١٤١٥ ھ)
تبیان القرآن سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 19