الحاقہ : ٥١ میں فرمایا : اور بیشک یہ ضرور حق الیقین ہے۔
یعنی حق ہے، اس میں کوئی باطل چیز نہیں ہے اور یہ سراسر یقین ہے، اس میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے۔ اصطلاح میں حق الیقین اس جزم اور تصدیق کو کہتے ہیں جو واقع کے مطابق ہو اور تشکیک مشکک سے زائل نہ ہو اور اس پر یقین تجربہ سے حاصل ہوا ہو۔