أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاِنَّهٗ لَحَـقُّ الۡيَقِيۡنِ‏ ۞

ترجمہ:

بیشک یہ ضرور حق الیقین ہے۔

تفسیر:

الحاقہ : ٥١ میں فرمایا : اور بیشک یہ ضرور حق الیقین ہے۔

یعنی حق ہے، اس میں کوئی باطل چیز نہیں ہے اور یہ سراسر یقین ہے، اس میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے۔ اصطلاح میں حق الیقین اس جزم اور تصدیق کو کہتے ہیں جو واقع کے مطابق ہو اور تشکیک مشکک سے زائل نہ ہو اور اس پر یقین تجربہ سے حاصل ہوا ہو۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 51